Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ چھپکلیوں اور سانپوں کے سر پر سینگ کیوں ہوتے ہیں؟ وجہ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کچھ چھپکلیوں اور سانپوں کے سر پر سینگ کیوں ہوتے ہیں۔

سینگوں کی حامل چھپکلیوں اور سانپوں کی اکثریت شکار کیلئے انتظار کرتی ہے بجائے اس کا پیچھا کرنے کے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ سینگ ممکنہ طور پر زیادہ تر ساکت جانوروں کو ارد گرد ماحلوں میں چھُپنے میں مدد کرتے ہیں لیکن زیادہ حرکت کرنے والوں کیلئے یہ نقصان دہ ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ممکنہ طور پر شکار اور شکاریوں کی نظر میں جانور کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

قدیم زمانے میں سانپوں اور چھپکلیوں میں سینگ مختلف امور میں بھی استعمال ہوتے ہوں گے جیسے کہ ملاپ، دفاع یا اس سے جسمانی ہیئت کی وجہ سے دیگر جانوروں کو فریب دینا۔

ماہرین نے کہا کہ سینگ کچھ اقسام کے جانداروں لیے ایک نعمت ہوتے ہیں لیکن کچھ کے لیے بوجھ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جانور بہت زیادہ حرکت کرتے ہیں، وہ اپنے سروں پر سینگ رکھنے سے نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ انہیں شکار اور شکاریوں کے لیے زیادہ نمایاں بناتے ہیں کیونکہ سینگ ان کے سر کو بڑا دکھاتا ہے جسے دوسرے شکاری جانور انہیں باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں