ایک حیران کن واقعے میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کو عجیب و غریب اشیا لے جانے پر حراست میں لے لیا گیا، جو شاید جادو ٹانے میں استعمال کی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسافر افریقی ملک سے دبئی ایئرپورٹ پر اترا۔ شک کی بنیاد پر کسٹم حکام نے مکمل تلاشی لی تو پلاسٹک کے ڈبے کے اندر سے ایک چونکا دینے والا ذخیرہ برآمد ہوا۔
تلاشی پر دبئی کسٹمز کے اہلکاروں نے ایک زندہ سانپ، ایک بندر کا ہاتھ، ایک مردہ پرندہ اور روئی میں لپٹے ہوئے انڈے برآمد کیے ہیں۔
حکام نے منتر، تعویذ، اور کاغذی تراشوں اور دیگر چیزوں پر مشتمل مختلف اوراق بھی قبضے میں لے لیے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا مقصد جادو ٹونے کی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔
ان اشیاء کو مزید جانچ کے لیے دبئی کے شعبہ اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔




















