آسٹریلیا میں دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری کا اُگانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس پھل کو نومبر میں ایک فارم سے توڑا گیا تھا اور خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریزز میں رکھ دیا تھا۔
اس کا سائز ایک پنگ پونگ گیند جتنا ہے، یعنی یہ پھل 4 سینٹی میٹر چوڑا اور اس کا وزن 20.4 گرام ہے، اس کا مطلب یہ عام بلیو بیری سے تقریباً 10 گنا بڑا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اگانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ہی پاس تھا جس کا وزن 16.2 گرام تھا۔

یہ بلیو بیری عوام کی بھرپور فرمائش کو دیکھتے ہوئے کوسٹا گروپ کی جانب سے اگائی گئی ہے کیونکہ لوگ دکھنے میں بڑی بلیو بیری کھانا چاہتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اسے اب تک کی سب سے بڑی اور بھاری بلیو بیری کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں نام درج کرلیا ہے۔




















