Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین میں نہر کا رنگ اچانک “نیلا” ہوگیا

چین میں نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا جس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہ آسکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کُن طور پر نہر نے مقامی افراد میں اس وقت تجسس پیدا کیا جب اس کا رنگ اچانک سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نہر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اسے کسی کیمیکل کی مدد سے رنگ دیا گیا ہے۔

کچھ علاقوں میں جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا، وہاں پانی کا رنگ تھوڑا ماند پڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

مقامی افراد کا ماننا ہے کہ ایسا ایک قریبی پیٹرول اسٹیشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کیمیائی فضلے کو پانی میں ڈال رہا ہے۔

تھوڑی دیر بعد پانی اپنے معمول کے رنگ پر واپس آگیا تاہم اس حوالے سے چین کے ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں