Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوشکا اور ویرات کے باڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی ہے؟

ایک قابل اعتماد اور وفادار محافظ کا ہونا مشہور شخصیات کے لیے بہت بڑی اور اہم نعمت ہے۔

سلمان خان کے شیرا سے لے کر شاہ رخ خان کے روی سنگھ تک کئی مشہور باڈی گارڈ سائے کی طرح ستاروں کی حفاظت کر رہے ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک طریقوں سے اپنی وفاداری ثابت کر چکے ہیں جس کے لئے وہ بھاری معاوضہ بھی لیتے ہیں

اسی طرح بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے باڈی گارڈ بھی کافی مشہور ہیں اور برسوں سے ان کے ساتھ ہیں۔

پرکاش سنگھ عرف سونو برسوں سے انوشکا کے قابل اعتماد باڈی گارڈ رہے ہیں جسے ان کے گھر کا ایک پیارا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم وہ نہ صرف انوشکا کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ عوامی تقریبات میں ویرات کوہلی کی حفاظت کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

مختلف رپورٹس کے مطابق سونو کی سالانہ تنخواہ 1.2 کروڑ روپے ہے جو کہ ملک کے کئی اعلیٰ سی ای اوز کے معاوضے سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں