Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید گرمی میں گھر ٹھنڈا کیسے رکھیں؟ طریقہ جان لیں

آج ہم آپکو شدید گرمی میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔

موسمِ گرما میں ببل شیٹ آپ نے اپنے گھر کی کھڑکیوں پر لگانی ہے۔

طریقہ

سب سے پہلے 1 عدد ببل ریپ شیٹ، قینچی اور ایک پیالے میں پانی بھرلیں، پہلے ببل شیٹ کو اپنی کھڑکی کے سائز کے مطابق کاٹ لیں۔

ایک میٹر کی لمبائی اور چوڑائی والی شیٹ کی قیمت 60 سے 70 روپے ہوگی، زیادہ سے زیادہ ببل شیٹ کی قیمت 300 سے ساڑھے 300 ہوگی۔

اس کو گھر کی کھڑکیوں پر لگالیں، یہ شیٹ سورج کی تپتی ہوئی دھوپ کو کمرے کے اندر آنے سے روکتی ہے اور اندر کا درجہ حرارت نارمل رکھتی ہے جس سے بنا اے سی گھر ٹھنڈا رہتا ہے۔

سب سے پہلے شیٹ کے سخت کناروں کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں، پھر شیٹ کو ایک ٹیبل پر بچھا لیں شیٹ کے ببل والے حصے کو کپڑے سے گیلا کریں۔

اس کے بعد جس کھڑکی پر آپ شیٹ لگانے جا رہے ہیں اس کو اچھی طرح اندر سے صاف کریں اور گیلے کپڑے کی مدد سے کھڑکی کو گیلا کریں، آپ اِسپرے بھی کرسکتے ہیں۔

پھر وہی شیٹ کھڑکی پر اچھی طرح چپکا دیں، شیٹ کو مزید اچھی طرح چسپاں کرنے کے لیے خشک کپڑا استعمال کریں، ایسا کرنے سے آپ کا گھر ٹھنڈا رہے گا اور آپ خود کو پرسکون محسوس کریں گے۔

متعلقہ خبریں