راولپنڈی میں 27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہزارہ کالونی کے رہائشی محمد وحید کی اہلیہ زینت وحید کو دو روز قبل ہسپتال لایا گیا۔
گزشتہ روز خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچے پیدا ہوئے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں اور ہر بچے کا وزن 2 پاؤنڈ سے کم تھا، خاتون کے ہاں یہ پہلی بار اولاد ہوئی تھی۔
ڈاکٹرز کے مطابق تمام 6 بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے، تاہم نومولود بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں اور ڈاکٹر ان کو بہترین علاج فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیبر روم میں ڈیوٹی آفیسر نے کہا کہ یہ نارمل ڈیلیوری نہیں تھی اور ڈلیوری کے دوران تیسرے نمبر پر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
صحافیوں کے ساتھ امختصر گفتگو کرتے ہوئے ماں اور بچوں کی فیملی کے ایک فرد نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اللہ نے انہیں بیٹے اور بیٹیوں سے نوازا ہے۔




















