Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل

سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار کی تحصیل میں پرائمری اسکول کی جانب سے بارات چھوڑ کر طلبہ کے امتحان لینے کے لیے اسکول پہنچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں پرائمری استاد کو عروسی لباس میں طلبہ سے امتحانات لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹنڈو الہ یار کی تحصیل چمبڑ کے گوٹھ میں موجود سرکاری پرائمری اسکول کے استاد کی شادی تھی اور وہ بارات لے کر دوسرے شہر جا رہے تھے لیکن بارات سمیت دوسرے شہر جانے سے قبل اسکول آگئے۔

آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرکے پرائمری ٹیچر بننے والے شیراز رسول خاصخیلی کے مطابق ان کی شادی امتحانات سے قبل ہی طے تھی لیکن ان کی شادی کے دن بچوں کے امتحانات ہونے تھے، اس لیے وہ بارات کو چھوڑ کر اسکول آئے۔

پرائمری اسکول ٹیچر کی جانب سے عروسی میں لباس میں اسکول آکر پرائمری اسکول کے بچوں کے امتحانات لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں ان کی تعریفیں کیں۔

پرائمری اسکول ٹیچر شیراز رسول خاصخیلی بچوں سے امتحانی پیپر لینے کے بعد بارات سمیت ٹنڈو الہ یار سے ٹنڈو آدم خان دلہن لینے چلے گئے۔

متعلقہ خبریں