کیا آپکو معلوم ہے کہ طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
پائلٹ کی جانب سے جہاز کے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد اعلان کیا جاتا ہے کہ جہاز 30 ہزار فٹ یا اس سے زائد بلندی پر پرواز کر رہا ہے۔
ایک وجہ یہ ہے کہ 30 سے 42 ہزار فٹ بلندی پر تیزی سے سفر کرنے سے طیاروں کو محفوظ رکھنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔
جی ہاں، طیارے جتنی زیادہ بلندی پر سفر کریں گے، اردگرد کی ہوا میں کثافت اتنی کم ہوگی، جس سے طیاروں کو زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس طرح ایندھن بھی کم خرچ ہوتا ہے جبکہ مطلوبہ رفتار کو برقرار رکھنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔
طیارے اس سے زیادہ بلندی پر بھی سفر کر سکتے ہیں مگر پھر مختلف مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
زیادہ بلندی کا مطلب ہنگامی حالات میں محفوظ بلندی پر واپسی میں زیادہ وقت لگنا ہے جبکہ بہت زیادہ بلندی پر ایندھن کی بچت بھی نہیں ہوتی۔
ایک اور وجہ یہ ہے کہ اس سے طیاروں کو پرواز کے دوران مختلف موسمیاتی مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ اتنی بلندی پر پرندوں یا عمارات کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔




















