Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار

امریکی شہری نے خود کو پولیس سے بچانے کے لیے عورت کا روپ دھار لیا مگر بدقسمتی سے پھر بھی پکڑا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں 33 سالہ شہری کو ایک کشتی چوری کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا وہ عورت کا لباس پہن کر پولیس سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کی شناخت جوشوا کولوٹکا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے علاقے کی چھان بین کررہی تھی جب اسی دوران انہوں نے ایک سنہرے بالوں والی عورت کو دیکھا جس نے ہلکے نیلے رنگ کے لباس پر سفید کوٹی پہنا ہوا تھا اور بڑا چشمہ لگا کر گھر سے نکل رہی تھی۔

پولیس نے اسے روکا اور فوراً ہی سمجھ گئے کہ عورت دراصل ایک مرد ہے اور تفتیش کے بعد وہ ملزم جوشوا ہی نکلا جسکی انہیں تلاش تھی۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کے گھر سے چوری کی گئی متعدد دیگر اشیا بھی ملی ہیں،  تفتیش کار اب چوری کی دیگر وارداتوں سے جُڑے واقعات کی بھی تفتیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں