Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی شخص نے انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اس سے قبل یہ ریکارڈ 40 گھنٹے مسلسل گانا گانے کا تھا جسے نائجیریا کے کانفیڈنس سروائیول ایئونگ نے 2024 میں قائم کیا تھا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ منفرد کام کرکے مقبول ہونا چاہتے ہیں انہی میں برطانوی شخص بھی شامل ہیں جنہوں نے 42 گھنٹے تک مختلف کرسمس کے گانے گا کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

 ڈیو پرچیز جو مسٹرٹوسٹی کے نام سے مشہور ہے ایک سینڈوچ شاپ کے مالک ہیں، انہوں نے 4 دن اپنی شاپ بند رکھی، اور 42 گھنٹے تک مسلسل کرسمس گانے گا کر نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 40 گھنٹے مسلسل گانا گانے کا تھا جسے نائجیریا کے کانفیڈنس سروائیول ایئونگ نے 2024 میں قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پستہ قد گھوڑے نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پرچیز نے ان 42 گھنٹوں میں 38 مختلف گانے گائے جن میں روایتی کرسمس کلاسیکی گانے جیسے’’جنگل بیلز‘‘ کے ساتھ ساتھ ماریہ کیری اور وہم کے جدید کرسمس ہٹس بھی شامل تھے، ان 42 گھنٹوں کے دوران انہوں نے 684 گانے گائے۔

متعلقہ خبریں