Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

16 سالہ جنگ؛ لیبیا کے تاجر کو 2010 میں آرڈر کیے گئے موبائل فونز کی ڈیلیوری مل گئی

اس واقعے کو جنگ سے پہلے شروع ہونے والے ادھورے کاروباری معاملات کی ایک نایاب مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبیا میں 16 سالہ جنگ کے بعد بالآخر تاجر کو 2010 میں آرڈر کیے گئے موبائل فونز کی ڈیلیوری مل گئی۔

لیبیا میں 16 سال سے جاری جنگ اور بدامنی کے باعث رُکا ہوا ایک غیر معمولی تجارتی معاملہ بالآخر مکمل ہوگیا۔ دارالحکومت طرابلس کے ایک مقامی تاجر کو وہ نوکیا موبائل فونز موصول ہوگئے ہیں جو انہوں نے سال 2010 میں آرڈر کیے تھے۔

طویل عرصے بعد ہونے والی اس ڈیلیوری نے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ لیبیا میں جاری عدم استحکام نے کس طرح معمول کی تجارت اور سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا۔

جنگ کے باعث بندرگاہوں، درآمدی نظام اور کاروباری روابط میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں برسوں تک برقرار رہیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں اسے جنگ سے پہلے شروع ہونے والے ادھورے کاروباری معاملات کی ایک نایاب مثال قرار دیا جا رہا ہے جو اتنے طویل عرصے بعد پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

یہ کہانی اس بات کی بھی عکاس ہے کہ جنگ اور تنازعات نے لیبیا کے چھوٹے تاجروں اور روزمرہ کی معاشی سرگرمیوں پر کس قدر گہرے اثرات مرتب کیے، جہاں ایک سادہ کاروباری آرڈر کو پورا ہونے میں بھی ڈیڑھ دہائی لگ گئی۔

متعلقہ خبریں