Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کے قد آور کتے نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مِنی کا قد 3 فٹ 2 انچ ناپا گیا

امریکا کی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والی گریٹ ڈین نسل کی مادہ کتیا مِنی نے دنیا کے سب سے قد آور مادہ کتے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مِنی کا قد 3 فٹ 2 انچ ناپا گیا، جو مادہ کتوں کی کیٹیگری میں اب تک کا سب سے زیادہ قد ہے۔

مِنی کے مالکان کین اور لیزا نے بتایا کہ انہوں نے اسے محض 2 ماہ کی عمر میں گود لیا تھا، جس کے بعد اس کی جسامت غیر معمولی رفتار سے بڑھنے لگی، پہلی سالگرہ تک اس کا وزن تقریباً 16 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا۔

جب مِنی کی عمر تقریباً ڈھائی برس ہوئی تو مالکان کی بیٹی نے خیال ظاہر کیا کہ یہ کتیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے بعد اہلِ خانہ نے مکمل نشوونما کا انتظار کیا اور ساڑھے تین برس کی عمر میں اس کے قد کی باضابطہ پیمائش کروائی گئی۔

پیمائش کے نتائج میں مِنی کا قد 3 فٹ 2 انچ سامنے آیا، جس کے بعد اسے دنیا کی سب سے قد آور مادہ کتیا قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں