Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل پر رواں برس غلط اسپیلنگ لکھ کر سرچ کیے جانے الفاظ کون سے رہے

آٹوکریکٹ اور اے آئی پر انحصار کرنے سے وقت کے ساتھ لکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے

اے آئی اور خود کار کی پیڈ کی وجہ لوگوں کی بڑی تعداد اب الفاظ کی درست اسپیلنگ نہیں لکھ پاتی اسی طرح گوگل پر دنیا کی ایک بڑی آبادی غلط اسپیلنگ لکھ کر سرچ کرتی ہے جس کی تصیح پھر گوگل خود کرتا ہے۔

رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گوگل سرچ ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ میں “سب سے زیادہ غلط لکھے جانے والے الفاظ میں “favorite” پسندیدہ، “through” سے گزرتے ہوئے  اور “niece” بھتیجی یا بھانجی شامل ہیں۔

ویب سائٹ ان اسکیمبلر نے گوگل ٹرینڈز پر “How do you spell” اور “How to spell” جیسے سوالات کا تجزیہ کیا اور پھر ایس ای او پلیٹ فارم کے ذریعے ہر لفظ کے سرچ نمبرز معلوم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے گوگل نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا

تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ “Bougie” تھا، جس کے بعد “Favorite”، “Through”، “Business”، “Tomorrow”، “Because”، “Definitely”، “Beautiful”، “Niece” اور “Separate” شامل ہیں۔

امریکا کی ہر ریاست میں الگ الگ سب سے زیادہ غلط ہجے کیے جانے والے الفاظ بھی سامنے آئے۔ جیسے کہ فلوریڈا میں “School”، کولوراڈو میں “Color”، جارجیا میں “Chihuahua”، لوزیانا میں “Restaurant”، نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا میں “Spaghetti”، مینیسوٹا میں “Ukulele”، اوریگن میں “Diamond” اور ٹیکساس میں “Recycle” شامل ہیں۔

یہ تحقیق نیشنل اسپیلنگ بی کے انعقاد سے قبل شائع  کی گئی جو 26-28 مئی کو ہوگی۔

ویب سائٹ ان اسکیمبلر  کے ایک ترجمان نے کہا مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آٹوکریکٹ اور اے آئی پر انحصار کرنے سے وقت کے ساتھ لکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اس ڈیجیٹل بھولنے کے عمل سے بچنے کے لیے ہم سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ جب کسی لفظ کے ہجے کے بارے میں شبہ ہو تو اس کا صحیح ہجے سرچ کریں  اس طرح یہ ایک سیکھنے کا عمل بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version