Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب کی رونمائی، انوکھے ریکارڈز نے سب کو حیران کردیا

نئی کتاب میں دنیا کی سب سے پتلی گاڑی سمیت کئی ایسے منفرد کارنامے بھی شامل ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا

 دنیا بھر کے عجیب و غریب اور منفرد عالمی ریکارڈز کو محفوظ کرنے والے معروف ادارے گنیز ورلڈ ریکارڈز  نے اپنی نئی سالانہ کتاب کے حوالے سے شائقین کے لیے حیران کن اور دلچسپ ریکارڈز کی پہلی جھلک پیش کردی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی اشاعت میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد، منفرد فنکاروں اور حیرت انگیز جسمانی خصوصیات رکھنے والے افراد کے ریکارڈز شامل کیے گئے ہیں۔

نئی کتاب میں دنیا کی سب سے پتلی گاڑی سمیت کئی ایسے منفرد کارنامے بھی شامل ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

کتاب میں زبان پر سب سے زیادہ وزن اٹھانے، اسکیٹ بورڈنگ کے حیران کن کرتب دکھانے اور انتہائی کم وقت میں مشکل جسمانی کارنامے انجام دینے والے افراد کے عالمی ریکارڈز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق نئی سالانہ کتاب میں شامل بیشتر ریکارڈز صرف حیرت اور تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ان کے پیچھے موجود افراد کی غیر معمولی محنت، مستقل مزاجی، جذبے اور اپنے مقصد کے لیے جنون کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز اڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ادارے کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر سے مختلف شعبوں میں منفرد کارنامے انجام دینے والے افراد گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنتے ہیں، جن کے ذریعے انسانی صلاحیتوں کی نئی حدود سامنے آتی ہیں۔

نئی کتاب کا مقصد بھی دنیا کے مختلف گوشوں میں موجود نایاب اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور ان کے حیرت انگیز کارناموں کو محفوظ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version