کراچی؛ ایئرپورٹ کے قریب اپارٹمنٹ سے 5 لاشیں برآمد
کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب ایک اپارٹمنٹ سے 5 لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک اپارٹمنٹ میں ملزم نے بستر پر 3 بچوں اور بیوی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی۔ لاشوں کے قریب سے متوفی احسن رضا کا مبینہ خط ملا جس میں متوفی نے بیوی اور بچوں کا قتل اور اس کے بعد خودکشی کرنے کا اعتراف کیا
