Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

20 سے زائد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں اضافی طبی عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو آپریشن اور مزید زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔

دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق حتمی تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version