جنگ کے اٹھارہویں روز تک بھارت پاکستان کی جارحیت کا بھاری نقصان کی صورت میں سامنا کر چکا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق دشمن بھارت کے اب تک 453 ٹینک اور 106جنگی طیارے تباہ جبکہ 18 ٹینک پاکستان کے قبضے میں آچکے تھے۔
سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاک فوج نے بھارتی افواج پر اپنا دباؤ جاری رکھتے ہوئے دشمن کے مزید علاقوں پر قبضہ کیا اور بھارت کو بھاری مالی نقصان سے دوچار کیا۔
پاک فوج کے ہاتھوں واہگہ باڈر اور اٹاری سیکٹر میں بھارت کے 7ٹینک تباہ ہوئے جبکہ 10 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لئے گئے، پاکستانی توپ خانوں نے بھارتی افواج پر مسلسل گولہ باری جاری رکھتے ہوئے کھیم کرن میں دشمن کے 4 حملوں کو ناکام بنا دیا۔
فازیلکا، راجستھان اور اکھنور کے مقامات پر پاک فوج نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا پاک فوج نے راجوڑی سیکٹر میں بھارتی بٹالین پر حملہ آور ہوتے ہوئے 3 بھارتی سپاہیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فضائیہ نے کمال جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے اڈے انبالہ کو نشانہ بنایا، اس حملے میں انبالہ میں 4 کینبرا بمبارطیاروں اور تنصیبات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
