
انتخابی نشان کے نام پر پی ٹی آئی والوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، لطیف کھوسہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ انتخابی نشان کے نام پر پی ٹی آئی والوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں تین سے چار عدالتیں لگائی گئیں، عدالتوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے، وکلاء کی بھی تضحیک کی جاتی







