
کیچ؛ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ضلع کیچ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 14 فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔







