دہشتگردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کا استحصال؛ ہوش ربا انکشافات منظرعام پر آگئے
بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بے ایل اے کے گھناؤنے کردار کو بے نقاب کرتے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔ ولسن سینٹر واشنگٹن کا ایک مستند تھنک ٹینک ہے جس کی رپورٹ کے مطابق کالعدم بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں۔
