Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے ڈالر ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، رپورٹ جاری

2023 میں اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر ذخائر انتہائی کم ہوکر صرف 3 ارب ڈالر رہ گئے تھے

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ملکی تاریخ میں پہلی بار مجموعی ڈالر ذخائر 26 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یوروبانڈ کی فروخت سے حاصل ہونے والے 3 ارب ڈالر اور مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے ڈالر ذخائر بھی پہلی بار 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، جبکہ بینکوں کے ذخائر شامل کرنے کے بعد مجموعی ملکی ڈالر ذخائر 26.8 ارب ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے لیے یہ پیش رفت اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ تقریباً 5 سال بعد ملک کے پاس ایک مرتبہ پھر 3 ماہ کی درآمدات سے زیادہ مالیت کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر ذخائر انتہائی کم ہوکر صرف 3 ارب ڈالر رہ گئے تھے، تاہم گزشتہ 3 سال کے دوران مرکزی بینک نے اپنے ذخائر میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے انہیں 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 21 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچا دیا۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں بہتری سے بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت مضبوط ہونے اور درآمدی ضروریات پوری کرنے میں سہولت ملے گی، جبکہ مستقبل قریب میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version