Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرول پمپ مالکان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپ مالکان کو آج مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے

اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپ مالکان کو آج مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے تاہم اس سلسلے میں وزیر پیٹرولیم اور پیٹرول پمپ مالکان کے درمیان ملاقات شام 4 بجے پیٹرولیم ڈویژن میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا وفد وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کرے گا جس میں وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے متعلق پمپ مالکان کے تحفظات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

مذاکرات کے دوران فیول ریلیف اسکیم کے تحت ادائیگی اور رقم کی واپسی کے طریقہ کار پر بھی پیٹرول پمپ مالکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیٹرول پمپ مالکان کے درمیان ملاقات میں اسکیم پر عمل درآمد سے متعلق دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

Exit mobile version