
سیف علی خان پر چور کا چاقو سے حملہ، اداکار شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی اور مزاحمت پر اداکار شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا جہاں مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت







