بھارت یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کرے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والے یاسین ملک کئی برس سے بھارتی جیل میں قید ہیں، پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یاسین ملک کو فوری طورپررہا کیا جائے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نےمیڈیا کو ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعطم شہبازشریف نے ایران پرحملے کی شدید مذمت کی ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
