
دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ پولیس کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، دہشتگردوں سے برسر پیکار جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کسی بھی







