
عید کے تیسرے روز ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟
محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہرِ قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے جبکہ مغرب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔







