
پاکستان بار کونسل سمیت ملک کی اہم بارز ایسوسی ایشنز کا تصدق جیلانی کمیشن کا خیر مقدم
پاکستان بار کونسل، پشاور ہائی کورٹ بار، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار، پنجاب بار کونسل، ملتان ہائی کورٹ بار اور بہاولپور ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر حکومت کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن کا خیر مقدم کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے پر سنگل رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا







