
بلوچستان: کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکال لیا گیا
بلوچستان میں دکی کہ کوئلہ کان میں بارش کا پانی داخل ہونے کے باعث 5 کان کن کان میں پھنس گئے تھے، جنہیں ریسکیو کرکے نکال لیا گیا ہے۔ بلوچستان میں موسلادھار بارشیں واقعے کی وجہ بنیں تاہم 12 گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد پھنسے کان کنوں کو بچالیا گیا۔ انسپکٹر آف مائینز مقصود احمد حسنی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں مائینز ٹیم اور مقامی مزدوروں۔نے حصہ لیا۔







