Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی 24 ستمبر کے لیے کی گئی ہے۔

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے جب کہ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 93 پیسے سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی 24 ستمبر کے لیے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں