لازوال دھنوں کے خالق نثار بزمی کی برسی
پاکستان کے نامور موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔ نثار بزمی کی سریلی دھنیں اب بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں، انہوں نے چھیاسٹھ پاکستانی اور چالیس بھارتی فلموں کے لئے گانے ترتیب دیے جو بے حد مقبول ہوئے۔ نثار بزمی نے طاہرہ سیّد، نیرہ نور، حمیرا چنا اور عالمگیر جیسے نامور گلوکاروں کو فلمی دنیا میں آواز کا جادو جگانے
