رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا
اسلام کی خاطر شوبزانڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اداکارہ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نئے کلاتھنک برینڈ ’حیا بائیرابی‘ لانچ کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آخرکار مجھے اب ’حیا بائیرابی‘کا پہلا آڈٹ مل گیا۔
