Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صومالیہ میں اغوا ہونے والے جہاز سے بازیاب 4 پاکستانی آج وطن پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے سفیر برائے جبوتی اور ایتھوپیا نے ایم ٹی آنر 25 کے زخمی پاکستانی عملے کے چار ارکان کو ادیس ابابا سے روانہ کیا، ترجمان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر  نے کہا ہے کہ صومالیہ میں اغوا ہونے والے جہاز کے عملے میں شامل 4 پاکستانی آج وطن واپس پہنچے گے۔

سجاد حیدر کے مطابق پاکستان کے سفیر برائے جبوتی اور ایتھوپیا نے ایم ٹی آنر 25 کے زخمی پاکستانی عملے کے چار ارکان کو ادیس ابابا سے روانہ کیا، پاکستانی عملے کے زخمی ارکان میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان شامل ہیں۔

، ترجمان نے مزید کہا کہ رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کی میتیں بھی ادیس ابابا سے روانہ کی جاچکی ہیں، ایم ٹی آنر 25 کے زخمی عملے کے چار ارکان اور تین جاں بحق افراد کی میتیں آج ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی 694 کے ذریعے کراچی پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version