Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان میں طالبان رجیم مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں تیز؛ سیکیورٹی بحران سنگین

‘بدخشاں کے مرکز فیض آباد کے چھٹے ضلع میں طالبان انٹیلی جنس نائب کو نشانہ بنایا گیا’

طالبان رجیم مخالف مسلح  تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان نے بدخشاں کے دارالحکومت فیزآباد میں ٹارگٹڈ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان کے مطابق بدخشاں کے مرکز فیض آباد کے چھٹے ضلع میں طالبان انٹیلی جنس نائب کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں طالبان انٹیلی جنس نائب اور اس کے دو محافظ ہلاک ہوگئے۔

افغانستان انٹرنیشنل اور مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں طالبان کے ڈپٹی انٹیلیجنس افسر صفی اللہ متوکل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے بتایا کہ افغان طالبان جیسے دہشت گرد اور غیر قانونی رجیم سے نجات کے لیے افغانستان بھر میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version