
نوازالدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ کے مداح نکلے
بالی وڈ کے ورسٹائل صف اول کے اداکار نوازالدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسین کے مداح نکلے۔ نوازالدین صدیقی کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہوں نے بتایاکہ انہیں پاکستانی گلوکارہ مومنہ اور عاصم اظہر کا گانا ’ تیرا وہ پیار‘ بے حد پسند ہے ، جسے وہ اپنی فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران سنتے تھے۔







