میں کراچی کا نہیں لیکن یہیں بڑا ہوا، ہمیں اس کی اونر شپ لینی ہے، یونس خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ میں کراچی کا نہیں ہوں لیکن یہیں بڑا ہوا ہوں، کراچی کی اونر شپ ہمیں لینی ہے۔ کراچی پریمئر لیگ کے چیئرمین معین بن زاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کراچی پریمئر لیگ آگے جائے تو ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا ۔
