
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا، مارکیٹ 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی پر گئی۔ اختتام پر 111 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔







