Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا، مارکیٹ 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی پر گئی۔

اختتام پر 111 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 1 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 118,367 جبکہ کم ترین سطح 116,857 پوائنٹس رہی۔