
حکومتِ سندھ کا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی معاونت کا فیصلہ
محکمہ اطلاعات حکومتِ سندھ کی جانب سے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی معاونت کا فیصلہ کرتے ہوئے بورڈ قائم کردیا گیا۔ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے فلم اور ڈرامہ پراڈکشن بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔







