حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے ثمرات ملنے شروع ہوگئے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے ثمرات ملنے شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) کی حالیہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کاروبار کرنے کے لئے ماحول میں
