سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں تین الگ الگ کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں تین الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں
