Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری گھڑیاں، توسیع کا فیصلہ وزیراعظم سے مشروط

ریٹیلرز کے لیے ٹیکس اسکیم کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی تجویز پر بھی غور جاری ہے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ مدت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے جبکہ مدت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے مشروط کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں کی تعداد 55 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس 30 ستمبر تک یہ تعداد تقریباً 40 لاکھ تھی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریٹیلرز کے لیے ٹیکس اسکیم کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی تجویز پر بھی غور جاری ہے، تاہم کمپنیوں کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

Exit mobile version