اساتذہ اور شہری مل کر رواداری کے اصولوں کے تحفظ کے لیے کام کریں، بلاول بھٹو
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رہنما، اساتذہ اور شہری مل کر برداشت اور رواداری کے اصولوں کے تحفظ کے لیے کام کریں۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برداشت و رواداری کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواداری پُرامن بقائے باہمی کی بنیاد اور ایک جامع و ترقی پسند قوم کی ترقی کے لئے شرط ہے۔
