شاہ رخ خان بیٹی سہانا خان کے ساتھ بڑی اسکرین شیئر کرنے کیلئے تیار
شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ آنے والی ایکشن سے بھرپور فلم میں پہلی بار اسکرین شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کا نام مبینہ طور پر کنگ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز سوجوئے گھوش کریں گے اور اسے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ سدھارتھ آنند کی مارفلکس انٹرٹینمنٹ کے ساتھ پروڈیوس کریں
