ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے، مریم نواز
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کے لئے ماسٹر پلان طلب کیا ۔
