
چیئرمین پیپلز پارٹی کی بلوچستان سمیت پوری قوم کو یومِ بلوچ ثقافت کی مبارکباد
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت پوری قوم کو یومِ بلوچ ثقافت کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچ کلچر ڈے تمام پاکستانیوں کو اپنے بلوچ بھائیوں کے منفرد ورثے، روایات اور قومی تانے بانے میں ان کی خدمات کو سراہنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا







