
وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کے نسخے پر پابندی
وزارت صحت نے وٹامن، ملٹی وٹامن اور کاؤنٹر پر فروخت ہونے والی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وٹامن، ملٹی وٹامن، اور ان پر مبنی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کی جائے۔ وزارت صحت نے وفاقی کابینہ کے







