
خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتادیا
خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کانیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے نیا مراسلہ جاری کردیا ہے، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔







