
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیوں کو حقوق کا تحفظ حاصل ہے، ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیوں کو آئین میں دیئے گئے حقوق کا تحفظ حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے محبت، رواداری







