موبائل سروس کی بندش کو سیکیورٹی کے تناظر میں دیکھا جائے، نگراں وزیر اعظم
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موبائل سروس کی بندش کے فیصلے کو سیکیورٹی کے تناظر میں دیکھا جائے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ووٹرز سےانتظامات پر بات چیت بھی کی۔ پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے نگران وزیراعظم کو بریف کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو
